(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کے انتظامی قید جیسے کالے قانون کے تحت اسرائیلی جیلوں میں اسیری کی زندگی گزارنے والے سات فلسطینی قیدیوں کی بطور احتجاج بھوک ہڑتال جاری ہے۔
بھوک ہڑتال کرنے والوں میں دو اسیران احسان عثمان اور جعفر عزالدین پہلے بھوک ہڑتالیوں میں شامل ہیں۔فلسطینی قیدیوں کے لیے بنائے جانے والے فورم کے مطابق ان قیدیوں میں سے ایک21 سالہ احسان عثمان کا تعلق رام اللہ کے علاقے بیت عورت التحتا سے ہے جبکہ دوسرے قیدی جعفر عزالدین جن کی عمر 48 سال ہے وہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھتے ہیں۔دیگر پانچ بھوک ہڑتالی اسیران میں الخلیل کے دو سگے بھائی محمود الفسفوس اور کاید الفسفوس 8 دن سے 26 سلاہ غضنفر ابو عطوان ، 30 سالہ عبدالعزیز سویطی اور 27 سالہ سائد النمورہ ایک ہفتے سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔احسان عثمان اور الخلیل شہر کے اسیران ‘عوفر’ جیل میں قید ہیں جب کہ جعفر عزالدین مجد جیل میں قید تنہائی کی حالت میں ہیں۔یادر رہے کہ یہ سب قیدی پچھلے پندرہ دن سے مسلسل بھوک ہڑتا ل پر ہیں۔