• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی قیدیوں کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف نئی احتجاجی تحریک کا اعلان

منگل 26-03-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطینی قیدیوں کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف نئی احتجاجی تحریک کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ریاست، فوج اور جیلروں کی جانب سے فلسطینی اسیران پر مسلط کی گئی نئی جارحیت کے خلاف اسیران نے نئی احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران نے ’’ہڈ توڑ‘‘ معرکے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی مجرمانہ جنگ کا بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی اسیران کی نمائندہ تحریک نے کل سوموار کو اپنی تمام کمیٹیاں تحلیل کرتے ہوئے ہر اسیر کو اپنے طور پر آزادانہ اسرائیلی ریاست کے خلاف اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کی اجازت دی ہے۔

تحریک اسیران کا کہنا ہےکہ ’’الکرامہ 2‘‘تحریک اسرائیلی جیلوں کے دروازوں پر دستک دے رہی ہے۔ تحریک کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ اسیران کو گرفتار کرنا یا ان کے خلاف کوئی بھی دوسرا حربہ استعمال کرنے کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعائد ہوگی۔ اسیران نے سنہ 2017ء کی تحریک کی طرز پر بھوک ہڑتال کی بھی تیاریاں شروع کی ہیں۔

اسیران کی طرف سے یہ تحریک اسرائیلی ریاست کے مظالم اور جیلوں میں کینسر کا باعث بننے والے آلات لگانے، ٹی وی اور ریڈیو پر پابندی کے خلاف شروع کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسیران اس وقت جزیرہ نما النقب جیل میں قیدیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد اور 25 اسیران کے زخمی ہونے کے بعد سخت غم وغصے میں ہیں۔ تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق النقب جیل میں اسیران نے چاقو کا حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلرز کو زخمی کر دیا۔

Tags: احتجاجیاسرائیلاسیرانتحریکجارحیتجنگجیلوںچاقوحقوقحملہریاستفلسطینقیدیمجرمانہمظالم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.