(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مصری سیکورٹی حکام سے اعلی امریکی انتظامیہ کا رابطہ،فلسطینی قیادت میں مصالحتی کردار ادا کرنے پر مصر کی کوششوں کو سراہا۔
ایک عربی روزنامے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے مصر کی حکومت کی فلسطینی قیادت کے مابین مصالحتی کردار ادا کرنے کی کوششوں کو سراہتا ہوئے کہا ہے کہ مصر اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ مصر فلسطینی قیادت کے دونوں گروہوں حماس اور الفتح میں امریکی پشت پناہی سے کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور گزشتہ دنوں مصر کے ایک اعلی فوجی وفد نے بھی اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور اسرائیل کے بعد مصری وفد غزہ بھی آیا تھا جہاں انہوں نے حماس کی اعلی قیادت سے ملاقات کی تھی اور پھر مصر کے لیے واپس روانہ ہو گیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ اپنے سیاسی مفاد کے لیے فلسطین کے مسئلے کا کسی بھی قسم کا حل چاہتا ہے اور اسکو فلسطینیوں کے حقوق سے کوئی سروکار نہیں ہے۔