• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 28 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی علماء کی اسلامی تحریک پراسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت

جمعرات 19-11-2015
in فلسطین
0
Palestine Ullma
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی سپریم علماء کونسل نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ عرب علاقوں میں قائم اسلامی تحریک کو خلاف قانون قراردینے کے بعد تحریک پرپابندیوں کے نفاذ کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی علماء کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک اور اس کے تمام ذیلی اداروں کو خلاف قانون قرار دے کر پابندیوں کے شکنجے میں جکڑ کراسرائیل نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی علماء کونسل کے رام اللہ میں قائم دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے خدمات انجام دینے والی اسلامی تحریک پرپابندیاں اسرائیل کا پوری اسلامی دنیا کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ اسلامی تحریک پرپابندیاں صہیونی ریاست کے فلسطینیوں پرجبروتشدد، ظلم وبربریت اور ان کے اجتماعی قتل عام جیسے سنگین جرائم ہی کا تسلسل ہے۔

فلسطینی علماء کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کے خلاف ہماری جنگ محض جغرافیائی نہیں بلکہ مذہبی جنگ ہے۔ صہیونیوں کی فلسطینیوں کے خلاف جنگ قرآن کریم اور اسلام کے پیروکاروں کے خلاف جنگ ہے۔

علماء کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک پراسرائیلی حکومت کی جانب سے پابندیوں سے دفاع قبلہ اوّل کے لیے آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے۔ صہیونی ریاست کے اس مکروہ اقدام سے فلسطینیوں کے حقوق اور دفاع قبلہ اوّل کے لیے جاری تحریک مزید زور پکڑے گی اور صہیونی ریاست اپنے خنجر سے آپ ہی خود کشی کرے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی حکومت نے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سرگرم اسلامی تحریک کو موجودہ تحریک انتفاضہ کا اہم محرک قرار دیتے ہوئےتنظیم کے تمام اداروں پرپابندی عائد کردی تھی اور تحریک کی قیادت کو حراست میں لینے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.