(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی طلباء پر تشدد اور اس پر ڈھٹائی بھی جاری ہے، صیہونی فوج نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف اسرائیلی فوج پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
اسرائیل کی ایک نیوز ویب سائٹ کےمطابق فلسطین میں اسرائیلی فوج کا فلسطینی طلباء پر تشدد کا الزام لگا کر تعلیمی اداروں کو بند کرنے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں طلباء اور سرپرست اعلیٰ کمیٹی کی جانب سے طلباء پر تشدد کے الزام کو مستردکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے صرف ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جو فوج پر حملوں میں ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شہر العیسویہ میں طلباء اور سرپرست حضرات کی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی فوج کی طرف سے مقامی فلسطینی طلباء کو اشتعال انگیز کارروائیوں اور مسلسل پرتشدد حربوں کا سامنا ہے، اسرائیلی فوج آئے روز بچوں اور بچیوں کے اسکولوں پرحملے کرتی اور طلباء طالبات کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔ صہیونی فوج کے اس انتقامی اور مجرمانہ طرز عمل کے خلاف فلسطینیوں نے ہفتے کے روز بہ طور احتجاج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔