رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے الخلیل شہر میں ’’عنات کوھین‘‘ کے مقام پر واقع قرطبہ اسکول پر دھاوا بول دیا۔ دھاوے کے وقت اسکول میں طلبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مسلح اسرائیلی اہلکار اسکول کا گیٹ پھلانگ کراندر داخل ہوئے اور طالبات کی کلاسوں میں جا گھسے۔
ایک عینی شہد نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے جمعرات کو علی الصباح اسکول پر اس وقت چھاپہ مارا جب طالبات اسکول میں ا رہی تھیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے کارروائی سے قبل اسکول کی طرف آنے والی مرکزی شاہراہ بند کردی اور طالبات کو اسکول جانے سے روک دیا گیا۔ بعد ازاں اسکول میں گھس کر اسرائیلی فوجیوں نے طالبات، اساتذہ اور دیگرعملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
طالبات نے احتجاج کیا تو ان پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں آنسوگیس کی شیلنگ سے نشانہ بنایا گیا۔
درایں اثناء صہیونی فوجیوں نے الخلیل شہر میں مختلف مقامات پر فلسطینی شہداء کے گھروں پر بھی چھاپےمارے اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔
رپورٹ کےمطابق صہیونی فوجیوں نے جبل الرحمت میں شہید فلسطینیوں طاھر اور مصطفیٰ فنون کےگھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں قیمت سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی وزیورات لوٹ لیے۔