(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی صدر نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کو ٹیلی فون کیا اور جماعت کے سینئر رہنما کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ ااسماعیل ھنیہ کو ٹیلی فون کیا اور جماعت کے سینئر رہنما رہ نما مجاھد انجینیر ابراہیم غوشہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ۔
واضح رہے کہ انجینیر ابراہیم غوشہ اردن کے دارالحکومت عمان میں جمعرات کے روز وفات پاگئے تھے مسجد جامعہ سے متصل قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔