الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری نے مکان فروخت کرنے کے بدلے میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے 10 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم کی پیش کش ٹھکرا کر ارض فلسطین کے ساتھ اپنی اٹوٹ حب الوطنی کا ثبوت دے کر دشمن کو بھی حیران کر دیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں رہنے والے عبدالرؤف المحتسب کو اسرائیلی حکام کی طرف سے السھیلا کے مقام پر موجود مکان فروخت کرنے کے بدلے میں ایک سو ملین ڈالر کی پیش کی گئی۔
عبدالرؤف نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے خطیر رقم کی پیش کش ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا مکان اور اس کی زمین صیہونیوں کو کسی قیمت پر فروخت نہیں کرے گا۔ فلسطینی شہری کی اس جرات اور بہادری پر صیہونی بھی حیران ہیں کہ اس نے اتنی بڑی رقم کیوں کر ٹھکرا دی۔