• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہداء کے جسد خاکی روکنے کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج

جمعرات 12-11-2015
in فلسطین
0
Protest Deadbody
0
SHARES
1
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور فلسطین کی دوسری مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے شہداء کے جسد خاکی ضبط کرنے پر اسرائیل کے خلاف کل جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ حماس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے قبل اور بعد میں شہداء کےجسد خاکی کی حوالگی کے لیےہونے والے مظاہروں کو کامیاب بنائیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں کو گولیاں مارکر نہ صرف انہیں شہید کیا بلکہ شہداء کے جسد خاکی بھی اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں۔ شہداء کا بغیر کسی وجہ کے قبضے میں رکھنا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ فلسطینی عوام صہیونی فوج کے اس مکروہ حربے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے قبضے میں حالیہ ایام میں شہید کیے گئے 27 فلسطینی شہداء کی میتیں موجود ہیں۔ ان کی بازیابی اور اسلامی طریقے سے ان کی تدفین میں رکاوٹ ڈالنا صہیونی ریاست کی فلسطین دشمنی ہے۔

حماس نے فلسطینی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل جمعہ کو ملک گیر احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے گھروں سے نکلیں اور فلسطینی شہروں اور یہودی کالونیوں کو باہم ملانے والے مقامات پر جمع ہو کراحتجاج کریں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.