(روز نامہ قدس آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین پر قابض صہیونی حکام کی حراست میں فلسطینی رہ نما الشیخ حسن یوسف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے پراسیر رہنما اور ان کے خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطین کے مختلف شہروں میں شدید احتجاج شروع ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق الشیخ حسن یوسف اور ان کے خاندان کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مغربی رام اللہ میں ان کی رہائش گاہ پر ہزاروں فلسطینیوں نے الشیخ حسن یوسف پرصہیونی فوج کی حراست میں تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ الشیخ حسن یوسف کے ساتھ اظہار یکجہتی دشمن ریاست کو یہ واضح پیغام ہے کہ الشیخ حسن یوسف پورے فلسطین کا ہیروہےتمام فلسطینی تنظیمیں اورشہری ان کے ساتھ اختلاف تو کرسکتے ہیں مگر ان کی ملک، قوم اور مقدسات کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی رہ نمائوں اور ہیروز کو جسمانی اور معنوی طورپر عتاب کا نشانہ بنانے کی مجرمانہ کوشش کرتی ہے جس کا مقصد انہیں بدنام کرنے کے سوا اور کوئی نہیں۔
مغربی رام اللہ کے علاقے بیتونیا میں ہونے والے مظاہرے میں فلسطینیوں نے الشیخ حسن یوسف کے حق میں بھی نعرے لگائے اور انہوں نے اسیر رہ نما سے اپیل کہ وہ صہیونیوں کے انتقامی حربوں کے خلاف ماضی کی طرح پوری ثابت قدمی اور استقلال کے ساتھ کھڑے رہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا الشیخ حسن یوسف نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے حق میں آواز بلند کی اور ان کی اسی جرات اور قومی حقوق کے لیے جدو جہد کی پاداش میں ںہیں مسلسل پابند سلاسل کیاجاتا رہا ہے۔
خیال رہےکہ صہیونی حکام نے الشیخ حسن یوسف کو یہ کہہ کر بدنام کرنے کی مذموم مہم شروع کی ہےکہ ان کا خاندان اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں ان کے ساتھ نہیں۔ ان کا ایک بیٹا مصعب منحرف ہوکراسرائیلیوں کے ساتھ مل چکا ہے۔
صیہونی ریاست کی اس مذموم مہم پرحماس کے اسیران نے الشیخ حسن یوسف کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ الشیخ حسن یوسف اور ان کے خاندان کی کردارکشی سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرلے گا۔ شکست ، مایوسی اور ناکامی صہیونیوں کا مقدر ہوگی۔ ہزاروں فلسطینی الشیخ حسن یوسف کواپنا ہیرو سمجھتے ہیں اور ان کے اشاروں پرجان دینے کو تیار ہیں۔