جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جیلوں میں طویل بھوک ہڑتالوں کی وجہ سے مشہور اسلامی جہاد کے رہنما الشیخ خضر عدنان کو رہا کردیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے الشیخ خضر عدنان کو جنین شہر الجلمہ چوکی پر لایا جہاں سے انہیں ان کے اقارب اور جماعت کے رہنماؤں نے استقبال کی شکل میں ان کے آبائی علاقے عرابہ لایا گیا۔
الشیخ خضرعدنان کے استقبال کے لیے ان کی رہائش گاہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔
خیال رہے کہ الشیخ خضرعدنان کو اسرائیلی فوج نے چند ہفتے قبل ایک ہزار شیکل جرمانہ وصول کرنے کے بعد رہا کیا تھا۔
الشیخ خضر عدنان کو اسرائیلی فوج بار بار گرفتار کرتی اور انہیں بلا جواز قید میں ڈالتی ہے۔ وہ اپنی بڑی اور گھنی داڑھی کے ساتھ اسرائیلی اسرائیلی جیلوں میں طویل بھوک ہڑتالیں کرنے کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔