(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی دھڑوں کے درمیان یہ معاہدہ چین کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے فلسطینی تنظیموں کےدرمیان ثالثی کی کوششوں کے نتیجےمیں عمل میں آیا ہے
رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین کے شہر بیجنگ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس ، فلسطینی اتھارٹی فتح و دیگر فلسطینی جماعتوں کے درمیان اتحاد کے معاہدے اور فلسطینی علاقوں پر ایک مشترکہ فلسطینی حکومت بنانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتےہوئےکہا ہے کہ ‘ میرے خیال میں اتحاد کی جانب تمام تر اقدامات کا خیرمقدم اور حوصلہ افزائی کی جانا چاہیے۔’
‘ اس سے قبل حماس نے اعلان کیا تھا کہ’ الفتح سمیت دوسری فلسطینی تنظیموں کے ساتھ فلسطینی قومی اتحاد کی خاطر مل کر کام کرنے کے لیے ہم نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔