• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 10 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی خاندان کو یہودی دہشت گردوں کی زندہ جلانے کی دھمکی

پیر 30-11-2015
in فلسطین
0
Jews Terrorist
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں قابض انتہا پسند یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے کی دھمکی دی ہے۔ یہودی دہشت گردوں نے ماداما قصبے کے رہائشی ایک خاندان کو دھمکی دی ہے کہ اس کا انجام دوابشہ خاندان کی طرح نہایت خطرناک ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی نابلس کے ماداما قصبے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری جس کی ایک بیٹی اسرائیلی جیل میں قید ہے کو دھمکی دی کہ ان کے خاندان بھی دوابشہ خاندان کی طرح زندہ جلا دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دوابشہ خاندان کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس شہر سے تھا۔ رواں سال اکتیس مئی کو انتہا پسند یہودیوں نے اس خاندان کو گھر میں رات کی تاریکی میں پٹرول چھڑک کر زندہ جلا ڈالا تھا جس کے نتیجے میں ایک شیرخوار سعد دوابشہ، اس کے والد علی دوابشہ اور والدہ ریھام دوابشہ جام شہادت نوش کرگئے تھے جب کہ ایک چار سالہ بچہ احمد بری طرح جھلس گیا تھا۔

اسرائیلی جیل میں قید 15 سالہ فلسطینی بچی استبرق احمد نور کے والد نے بتایا کہ صہیونی انتہاپسندوں نے انہیں دھمکی دی ہے کہ وہ کسی بھی وقت ان کے مکان کو آگ لگا کرانہیں زندہ جلا سکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودی انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ استبرق نور نے ایک یہودی آباد کار کو چاقو سے حملے میں زخمی کیا ہے اور وہ اس کا انتقام لینے کا سوچ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ استبرق احمد نور کو اسرائیلی فوجیوں نے چند روز قبل یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ وہ ابھی تک اسرائیلی فوج کی تحویل میں ہے۔ اس کے والدین اور اہل خانہ کو انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے زندہ جلائے جانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.