• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے میں ملوث ایک صہیونی مجرم رہا

ہفتہ 12-12-2015
in فلسطین
0
Doshaba 01
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک ماتحت عدالت نے پانچ ماہ قبل فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی خاندان کو زندہ جلائے جانے میں ملوث یہودی دہشت گرد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں دوما کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کو اس کے گھر میں زندہ جلا دیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سال کا شیر خوار اور اس کے والدین شہید ہوگئے جب کہ ایک چار سالہ بچہ بری طرح جھلس گیا تھا۔ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاندان کو زندہ جلائے جانے میں ملوث متعدد انتہا پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔

گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے فلسطینی خاندان کو زندہ جلائے جانے میں ملوث ایک مجرم کو جیل سے رہا کرنے کے بعد اسے گھر میں نظر بند کردیا ہے۔ گھر پرنظر بندی کا مقصد یہودی کو فلسطینیوں کے حملوں سے تحفظ دلانا ہے۔

اسرائیلی خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ نے ایک ہفتہ قبل خبر دی تھی کہ دوابشہ خاندان کے وحشیانہ قتل میں ملوث ایک مجرم کو سزا دینے کا فیصلہ ہوچکا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی گیلا اردان نے حال ہی میں کہا تھا کہ دوابشہ خاندان کو زندہ جلائے جانے میں ملوث یہودی آباد کاروں کو سزا دیے جانے کا امکان بہت کم ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال موسم گرما میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں نے ایک مکان کوآگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک اٹھارہ ماہ کا بچہ اور اس کے والدین جل کر شہید ہوگئے تھے جب کہ چار سالہ بچہ احمد بری طرح جھلس گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.