(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) زندگی کا بڑا حصہ صیہونی زندانوں میں قید کی صورت میں گزار نے والی فلسطینی خاتون رہنما 72 سال کی عمر میں غزہ میں انتقال کرگئیں۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فاطمہ عمر الحلبی کو پہلی مرتبہ صیہونی ریاست سے 1970 میں حریت پسندوں کے ساتھ تعلق ہونے کے شبے میں گرفتارکیا تھا اور انھیں تیس سال قید کی سزا سنائی تھی اور بدترین تشدد کیا گیا، آٹھ سال صیہونی زندانوں میں قید رہنے کے بعد فاطمہ عمر الحلبی رہا ہوئیں تو انھیں ملک بدر کردیا گیا تھا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فاطمہ عمر الحلبی ایک شہید کی بیٹی ایک شہید کی بیوی اور ایک شہید کی ماں اور ایک عظیم مجاہدہ ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی فلسطین کی آزادی کیلئے وقف کردی تھی ۔