فلسطین کی قومی، دینی و سیاسی جماعتوں نے ۲۰ نومبر بروز جمعہ کو فلسطین بھر میں ‘یوم غضب’ منانے کی کال دی ہے۔ ‘یوم غضب’ کی کال کا مقصد اسرائیل کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مذمت کا اظہار کرنا ہے۔
رام اللہ میں اجلاس کے بعد فلسطینی تنظیموں کے نمائندگان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی احتجاج آج بروز منگل اور جمعہ کو کیا جائے گا۔ یہ احتجاج یہودی بستیوں، فوجی ناکوں اور دیوار فاصل جیسے فلیش پوائنٹس کے قریب ہو گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ جمعہ کے روز فلسطینی اسرائیلی پالیسوں کے خلاف سراپا احتجاج ہوں گے اور وہ اپنے احتجاج میں اس بات کا اعلان کریں گے کہ اسرائیلی تسلط کے خلاف جاری انتفاضہ فلسطین کی یہودی قبضے سے آزادی تک جاری رہے گی۔