(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے پچھلے ماہ وحشیانہ فائرنگ سے شہید کی گئی چودہ سالہ فلسطینی بچی ھدیل عواد کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے، جسے جمعہ کی شام تک سپرد خاک کردیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام کی جانب سے شہیدہ کے والدین کو مطلع کیا گیا تھا کہ ھدیل عواد کا جسد خاکی جمعہ کے روز قلندیہ چیک پوسٹ سے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔صہیونی فوجیوں نے جمعہ کے روز شہیدہ ھدیل عواد کا جسد خاکی اس کے لواحقین کے حوالے کیا۔ جسد خاکی گھر پہنچتے ہی ایک کہرام برپا ہوگیا۔ مقامی شہریوں کی بڑی تعداد شہیدہ کے گھر پہنچ گئی۔ ھدیل عواد کا جسد خاکی دیکھتے ہی والدین کو غشی کے دورے پڑنے شروع ہو گئے۔ ہرآن اشک بار اور سوگوار تھی۔
شہیدہ کی نماز جنازہ کا اہتمام قلندیا کیمپ کی ایک جامع مسجد کے گراؤنڈ میں کیا گیا ہے۔ جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسے سپرد خاک کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ شہیدہ ھدیل عواد کو صہیونی فوجیوں نے 23 نومبر کو اس کی کزن نورھامان سمیت گولیوں کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ھدیل عواد شہید جب کہ نورھامان شدید زخمی ہوگئی تھی۔ اسرائیلی فوجیوں نے ان پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا تھا تاہم قابض فوجی الزام ثابت نہیں کرسکے ہیں۔
شہیدہ کے ایک بھائی محمود عواد 2013 ء میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے جو چند ماہ قبل جام شہادت نوش کرگئے تھے۔