مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی ایک عدالت نے ایک بزرگ فلسطینی سمیت کئی فلسطینیوں کو العراقیب قصبے کو اسرائیلی دشمن کے حوالے کرنے کے خلاف جدو جہد کرنے کی پاداش میں بھاری جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی مرکزی عدالت نے صیاح اطوری اور دیگر کو اپنے گھر خالی نہ کرنے اور بار بار العراقیب قصبے میں تعمیرات پرہزاروں شیکل جرمانوں کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسرائیلی عدالت نے صیاح الطوری پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ العراقیب گاؤں میں موجود اپنے مکانات خالی نہیں کر رہے ہیں۔
عدالت نے العراقیب گاؤں خالی کرنے میں تاخیر کرنے والوں کو 150 سے 1000 شیکل تک جرمانہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ 69 سالہ الطوری مسلسل 10 ماہ سے اپنے گھر پر نظر بند ہیں اور اسرائیلی فوج ان پر العراقیب گاؤں کو خالی کرنے کے خلاف جاری فلسطینیوں کی جدو جہد کے لیڈر کے طور پر پیش کرتی ہے۔