• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 30 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اولمپک کمیٹی اور اسرائیل کے مابین اولمپک کھیلوں میں تعاون کا معاہدہ

جمعرات 29-12-2011
in فلسطین
0
plf palestine_olampic
0
SHARES
0
VIEWS

plf palestine_olampic

فلسطین میں ایک جانب صدرمحمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ہر سطح پر بائیکاٹ کے اعلان کی بازگشت سنائی دیتی ہے جبکہ دوسری جانب فلسطینی انتظامیہ کے زیراہتمام فلسطین اولمپک کمیٹی نے بحر متوسط کے آس پاس کے ممالک پر مشتمل اولمپک گیموں میں اسرائیل کی شرکت کی راہ ہموار کر دی ہے۔

 

مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار”پینوراما” کی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی اولمپک کمیٹی نے اپنی اسرائیلی ہم منصب کمیٹی کے ساتھ حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے سے قبل بحر متوسط کے قرب و جوار کے کسی ملک کی ٹیم نے اسرائیل کےساتھ کھیلنےسے انکار کر دیا تھا۔ لیکن فلسطینی اولمپک کمیٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ کھلینے کا معاہدہ کر کے صہیونی اسپورٹس کی یہ مشکل حل کر دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل آج تک بحر متوسط کے ممالک کی گیموں میں شمولیت کی سرتوڑ کوششیں کرتا رہا ہے تاہم اسے کسی بھی عرب اور دوسرے ملک نے حمایت کا یقین نہیں دلایا ہے۔ تمام رکن ممالک کی جانب سے دو ٹوک انداز میں اسرائیل کو یہ کہا گیا تھا کہ اس کی ٹیمیں تل ابیب کے ساتھ نہیں کھیل سکتیں، تاہم فلسطینی اتھارٹی کی اولمپک کمیٹی نے اسرائیل کی یہ پریشانی دور کرتے ہوئے اسے ان کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی اور اسرائیلی اولمپک کمیٹیوں کی جانب سے باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کے بعد فلسطین کے اسپورٹس اور عوامی حلقوں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی اولمپک کمیٹی کی جانب سے اسرائیلی کمیٹی کے ساتھ تعاون کا معاہدہ صہیونی ریاست کے ساتھ غیر قانونی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سازش ہے۔ ایک جانب فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ یہودی بستیوں کی تعمیر پر ہرقسم کے معاملات ختم کر رکھے ہیں اور دوسری جانب اس کی اسپورٹس کمیٹی اسرائیلی اسپورٹس کمیٹی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے کر رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.