• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 13 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی املاک منہدم کرنے کے بعد الخلیل میں اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد کا گشت

اتوار 27-11-2011
in فلسطین
0
plf big
0
SHARES
0
VIEWS

plf big

اسرائیلی اتھارٹی نے ضلع الخلیل کے شہر یطا کے مشرقی گاؤں یطا میں ایک مسجد، متعدد کنووں اور دیگر متعدد عمارتوں کو منہدم کر دیا تھا جس کےبعد علاقے میں سخت اشتعال پیدا ہو گیا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

 

صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ یطاء کی شاہراہوں پر اسرائیلی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کے گشت سے ساراعلاقہ فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کرنے لگا۔
اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کے گھروں، کنووں اور مسجد کو گرانے کے بعد سارے علاقے کی شاہراہیں بند کر دی ہیں۔ خربہ الدیرات، امنیزل، سوسیااور اتوانہ کے علاقے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں متعدد فلسطینیوں کو گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اس موقع پر علاقے کی بجلی بھی بند کر دی ہے۔ اسرائیلی بلڈوزروں نے علاقے کے بجلی گھر کو بھی منہدم کر ڈالا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بجلی گھر بھی دیگر گھروں کی طرح غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔
علاقے کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور انتہاء پسند یہودیوں کی جانب سے علاقے کے مکینوں پر حملے تیز ہو گئے ہیں آئے روز فلسطینی شہریوں کی املاک پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ درجنوں گھر گرائے جا چکے ہیں۔

اہل علاقہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے پر مشتمل اسرائیلی جارحیتوں کو روکوانے کا مطالبہ بھی کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.