عالمی پارلیمانی اتحاد نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے-
عالمی پارلیمانی اتحاد کے جنرل سیکرٹری انڈرسن جونسن نے کہا ہے کہ فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریاں پارلیمانی حقوق کی خلاف ورزی ہے-انہیں پارلیمنٹ کی حفاظت حاصل ہے- انڈرسن جونس نے عالمی مہم برائے رہائی اراکین پارلیمان کو خط لکھا ہے جس میں فلسطینی اراکین پارلیمان کی گرفتار ی کی مذمت کی گئی ہے- انہوں نے واضح کیا کہ عالمی پارلیمانی اتحاد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اراکین پارلیمان کے حقوق کے دفاع اور ان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھے گا-