• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی اتھارٹی کا امن مشن کی بے دخلی،سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے کی درخواست

جمعہ 08-02-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطینی اتھارٹی کا امن مشن کی بے دخلی،سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے کی درخواست
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل میں سنہ 1993ء سے متعین عالمی امن مشن کے عملے کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی فیصلے کو سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے سلامتی کونسل کو ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الخلیل شہر سے عالمی امن فورس کے اہلکاروں اور مبصرین کی بے دخلی سے شہر میں مقیم فلسطینیوں کے جان ومال غیر محفوظ ہوجائیں گے۔

سلامتی کونسل نے فلسطینی درخواست منظور کرتے ہوئے عالمی امن مشن یا ’’TIPH‘‘ کے مبصرین کی الخلیل سے بے داخلی کے معاملے کو زیربحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے الخلیل میں تعینات عالمی امن فوجی دستے کا مشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی مبصرین کو وہاں سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا تھا کہ اسرائیل الخلیل میں عالمی امن کے اہلکاروں کو مزید برداشت نہیں کرسکتا۔ یہ لوگ ہمارے خلاف سرگرم ہیں اور انہیں الخلیل سے نکال دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم الخلیل میں کسی کو اپنے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے اس اعلان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

عالمی امن مشن میں ترکی، ناروے، سویڈن اور بعض دیگر ممالک شامل ہیں اور ان میں 60 بین الاقوامی کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے۔

Tags: اسرائیلالخلیلامن مشنبین الاقوامیبے دخلترکیسلامتی کونسلفلسطینفلسطینی اتھارٹیناروےنیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.