• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی نے میری بیٹی سے جنگی مجرموں والا سلوک کیا :بدران جبارۃ

جمعہ 15-03-2019
in فلسطین
0
فلسطینی اتھارٹی نے میری بیٹی سے جنگی مجرموں والا سلوک کیا :بدران جبارۃ
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید اور غیرانسانی سلوک کا سامنا کرنے والی فلسطینی خاتون سہا جبارۃ کے والد بدران جبارۃ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے پاس فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ٹھوس شواہد اور ثبوت ہیں اور وہ عالمی سطح پر انہیں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فلسطینی اتھارٹی کے قوم کے خلاف انتقامی حربوں کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی مہم شروع کی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابقبدران جبارۃ کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی ادارے سیاسی بنیادوں پر شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرتے اور ان پر وحشیانہ تشدد کرتے ہیں۔

بدران جبارۃ اس وقت پاناما میں ہیں اور وہ یورپی ممالک کے مندوبین اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں سے بھی ملاقات کریںگے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ فلسطینی اتھارٹی کے جرائم کے حوالے سے ثبوت بھی فراہم کریں گے۔ بدران جبارۃ کا کہناتھا کہ عباس ملیشیا نے اس کی بیٹی کو حراست میں لینے کے بعد غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا جس کے اس کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔ اس کی بیٹی سھا جبارۃ کے ساتھ جنگی مجرموں والا سلوک کیا گیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں غرب اردن میں سیاسی بنیادوں پر شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور دیگر انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کا مقصد فلسطینی اتھارٹی کے انتقامی سیاسی حربوں کے خلاف عالمی فورمز پر آواز بلند کرنا اور اتھارٹی پر انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

Tags: انتقامیپاناماجنگیجیلحراستخاتونسیاسیعالمیعباس ملیشیاغرب اردنفلسطینفلسطینی اتھارٹیمجرموںمہمیورپی ممالک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.