• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی شہید کے تین بھائیوں سمیت پانچ فلسطینی گرفتار کرلیے

بدھ 16-11-2011
in فلسطین
0
plf saheed
0
SHARES
0
VIEWS

plf saheed

مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کی پری وینٹو سکیورٹی فورسز نے سیاسی اختلافات کی پاداش میں اپنے ہم وطنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز شہید فلسطینی کے تین سگے بھائیوں سمیت پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

گرفتاریاں نابلس، طوباس اور طولکرم میں عمل میں لائی گئیں، مغربی کنارے کی فلسطینی حکومت کی جانب سے حماس کے کارکنوں اور حامیوں کےخلاف کریک ڈاؤن سے فلسطینی قوم میں اختلافات کی خلیج مزید وسیع ہوتی جا رہی ہے۔
عباس ملیشیا کے نام سے معروف اتھارٹی کی فورسز نے ضلع نابلس سے تین بھائیوں عبد اللہ، انس اور یاسر جود اللہ کو اغوا کیا، ان تینوں کواس سے قبل اسرائیلی فوج بھی زیر حراست رکھ چکی ہے۔ اس سے قبل اتھارٹی ان تینوں کومتعدد مرتبہ تفتیش کے لیے طلب کر چکی ہے۔ مزید برآں تینوں کا ایک چھوٹا بھائی محمد دو ہفتوں سے الجنید جیل میں قید تنہائی میں ہے۔
ضلع طوباس میں بھی اتھارٹی فورسز کی سنگدلانہ کارروائیاں جاری رہیں، یہاں پر اتھارٹی اہلکاروں نے سابق اسیر اسامہ صوافطہ کے گھر پر حملہ کیا، گھر کی تلاشی اور بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔صوافطہ کو اس سے قبل بھی اتھارٹی فورسز متعدد بار گرفتار کر چکی ہیں، چھ سال تک اسرائیلی قید میں رہنے والے صوافطہ گزشتہ عید الفطر اتھارٹی کی جیلوں میں گزار چکےہیں۔
طولکرم شہر سے عباس حکومت کے انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں نے عتیل کے علاقے سے سابق اسیر محمد سعدی کو اغوا کر لیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.