(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کی سول انتظامی امور کی ذمہ داریاں طولکرم میں آنے والے صیہونی آبادکاروں کے حوالے کردی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل رام اللہ میں صیہونی حکومت کے رابطہ افسر کمیل ابو رکن کی سربراہی میں اسرائیل کے سیکیورٹی حکام کے وفد نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے مذہبی امورحسین الشیخ کی سربراہی میں فلسطینی اتھارٹی کے وفد سے اہم ملاقات کی جس میں صیہونی ریاست اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سول اور سیکیورٹی امور سے متعلق باہمی تعاون بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یوں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جو خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر معطل ہوچکا تھا ایک بار پھر جاری ہوگیا ۔