• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی غرب اردن میں مزاحمت سے خائف کیوں

بدھ 19-12-2018
in فلسطین
0
فلسطینی اتھارٹی غرب اردن میں مزاحمت سے خائف کیوں
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے حالیہ ایام میں فائرنگ کے واقعات نے فلسطینی اتھارٹی کوبھی خوف اور خدشات لاحق ہیں۔ یہ خوف صیہونی ریاست کو بھی لاحق ہے جس کی وجہ سے اس نے غرب اردن کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر رکھا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’’ ہارٹز ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کے بڑھتے ہوئے مزاحمتی حملوں سے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل دونوں خوف زدہ ہیں اور ان بڑھئتے ہوئے حملوں اور مزاحمت کو اسلامی تحریک مزاحمت ( حماس ) کی عوامی مقبولیت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

عبرانی اخبار کےمطابق جب اسرائیلی فوج غرب اردن کے کسی علاقے میں چھاپہ مارتی ہے تو اس وقت فلسطینی اتھارٹی کے پولیس اہلکار چھپ جاتے ہیں۔

اخبار میں شائع ’عمیرہ ہس‘ کے مضمون میں لکھا گیاہے کہ فلسطینیوں‌ کے بڑھتے ہوئے مزاحمتی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی کارروائیوں نے غرب اردن کے عوام میں حماس کے مؤقف کو تقویت دی ہے اور لوگ حماس کے بیانیے کو زیادہ قبول کرنے لگے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج جیسے جیسے غرب اردن میں طاقت کے استعمال کے حربوں میں اضافہ کررہی ہیں مقامی عوام میں حماس کی حمایت اتنی ہی بڑھتی جا رہی ہے۔

عمیرہ ہس کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے رام اللہ ، الخلیل اور نابلس میں حماس کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیوں پر طاقت کا استعمال کیا جس کے بعد غرب اردن میں حماس کی مقبولیت مزید بڑھی اور فلسطینی اتھارٹی کے خلاف عوام میں نفرت کے جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب اسرائیلی فوج غرب اردن کے کسی شہر میں چھاپہ مارتی ہے وہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کو پہلے ہی با خبر کردیتی ہے تاکہ وہ فلسطینیوں کے غیض وغضب سے بچ سکے۔

Tags: اسرائیلالخلیلچھائونیچھاپہحماسخائفرام اللہغرب اردنفائرنگفلسطینفلسطینی اتھارٹیمزاحمتمقبولیتنابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.