• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی اسیران کی تحریک سے غداری کر سکتی ہے:فلسطینی رکن پارلیمان

جمعہ 07-10-2011
in فلسطین
0
plf palestine_authority
0
SHARES
0
VIEWS

plf palestine_authority

فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن شیخ فتحی قرعاوی نے خدشےکا اظہار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے حکام مداخلت کر کے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے ہزاروں فلسطینی اسیران کی جاری تحریک کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رام اللہ حکومت کے عہدیدار اپنے سیاسی مفادات کی خاطر ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی اسرائیل کے خلاف جاری ’’خالی پیٹ‘‘ معرکے میں خلل ڈالیں گے۔
شیخ قرعاوی کا کہنا تھا کہ ہمیں خوف ہے کہ اسرائیلی حکام اسیران کی اس تحریک کے خلاف دباؤ بڑھائیں اس سے قبل بھی اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی پر اسرائیلی دباؤ کی پالیسی کامیاب ہو چکی ہے جب اتھارٹی کے بعض افراد اسیران کی تحریک کو کچلنے کے لیے سرگرم ہو گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسیران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنا یہ معرکہ جاری رکھیں گے، سب سے پہلے فلسطینی اسیر رہنماؤں نے ہڑتال کی ہے اس کے بعد تمام اسرائیلی جیلوں میں مقید قیدی اس تحریک میں شریک ہوتی جا رہی ہیں۔ اس اہم موقع پر لازم ہے کہ ساری فلسطینی قوم اسیران کی اس جنگ میں متحد ہوکر فلسطینی جماعتوں کے درمیان ہونے والی مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دے اور اسیران کی مدد میں صرف دھرنوں اور ریلیوں پر ہی اکتفا نہ کیا جائے۔
قرعاوی نے تمام فلسطینی جماعتوں پر زور دیا کہ اپنےاسیران کی بھوک ہڑتال کامیاب بنانے کے عملی پالیسی تشکیل دیں، بالخصوص سیاسی قیادت اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اسیران کی مشکلات کو کم کرنے کے علاوہکسی دوسرے معاملے میں نہ الجھے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں چھ ہزار سےزائد اسیران قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں، بعض قیدیوں کو چار عشروں سے عقوبت خانوں میں ہیں۔ دنیا میں صرف فلسطین ہی ایسا ملک ہے جہاں پر قوم کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.