(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے گزشتہ روز ایک اور فلسطینی خاندان کو بے گھر کردیا، گزشتہ 10سالوں کے درمیان بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم "المیزان” کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز الخلیل کے جنوب میں واقع مسفر یطا میں فلسطینیوں کے خیمے ضبط کرنے کے بعد ایک غریب فلسطینی خاندان کو بے گھر کردیا۔
رپورٹ میں بتایا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے مسافر یطا کے علاقے الراقیز پر حملہ کیا ، مراد حماددہ کے خیمے کو ہٹا کر اسے ضبط کرلیابے گھر ہونے والے فلسطینی خاندان حمامہ کے نو افراد ، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کی رہاستی دہشتگرد ی کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 50 ہزار سے زائد فلسطینی خاندان بے گھر ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ۔