فلسطین کی ہلال احمر سوسائیٹی نے ایک بیان میں غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملے جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کے تازہ حملوں میں کم سے کم تیس فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ بیان کے مطابق یہ فلسطینی، صیہونی فوجیوں کے حملوں میں جنگی گولیوں اور زہریلی گیس کے استعمال کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔