فلسطینیوں کے اعضاء کی چوری کی خبر نشر کیے جانے کے بعد سویڈن اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں
– شام کے دارالحکومت دمشق سے شائع ہونے والے اخبار’’تشرین السوریہ‘‘کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سویڈن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خبر شائع کیے جانے پر معذرت کرے جبکہ سویڈن کے وزیراعظم فریڈریک بنفلٹ نے اسرائیلی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافتی معاملے میں مداخلت نہیں کرتی- آزادی صحافت سویڈن کی جمہوریت کا جزولاینفک ہے-اسرائیلی مطالبہ سویڈن کے دستور کی خلاف ورزی ہے – واضح رہے کہ سویڈن کے اخبارـ’’افتون بلادت‘‘نے اٹھارہ اگست کو ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق قابض اسرائیلی افواج مغربی کنارے میں انسانی اعضاء کی فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے- فوجی اہلکار فلسطینی شہریوں کو محض اس لیے قتل کرتے ہے کہ ان کے اعضاء نکال کر فروخت کیے جا سکیں- اخبار نے رپورٹ کے ساتھ ایک فلسطیی نوجوان کی تصویر بھی شائع کی تھی جس کے جسم پر ٹھوڑی سے ناف تک چیڑ پھاڑ کے نشانات ہیں-