• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 17 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

فلسطینیوں کی امداد کے بہانے شہادتیں کرانے والی تنظیم کا پول کھل گیا

غزہ ہیومینٹیرین فائونڈیشن (جی ایچ ایف) اس وقت بے نقاب ہوئی جب جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی اس نے غزہ کی پٹی میں اپنے مراکز بند کردیئے حالانکہ جنگ بندی کے بعد امداد کی تقسیم تیز ہونے کی توقع تھی۔

جمعہ 17-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صہیونی حکومت کی لوٹ مار: پانچ دن میں صرف پانچ سو چونتیس امدادی ٹرک غزہ پہنچ سکے
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی حالیہ نسل کش جنگ کے دوران فلسطین میں کھانا وصول کرتے ہوئے شہریوں پر حملوں کے کئی واقعات پیش آئے جن میں سینکڑوں افراد شہید ہوئے۔ اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ان حملوں میں کھانا تقسیم کرنے والی امدادی تنظیم کا ہی ہاتھ تھا۔

غزہ ہیومینٹیرین فائونڈیشن (جی ایچ ایف) اس وقت بے نقاب ہوئی جب جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی اس نے غزہ کی پٹی میں اپنے مراکز بند کردیئے حالانکہ جنگ بندی کے بعد امداد کی تقسیم تیز ہونے کی توقع تھی۔

بی بی سی نیوز کے مطابق تنظیم کے پاس نومبر تک امداد تقسیم کرنے کے لیے فنڈز موجود ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے دس اکتوبر کوجنگ بندی ہوتے ہی کام روک دیا ہے اور تصدیق کی ہے کہ گزشتہ جمعہ کو اس نے آخری بار کھانا تقسیم کیا تھا۔

جی ایچ ایف کا کردار پہلے بھی مشکوک تھا کیونکہ اس کے امدادی مراکز پر کھانا وصول کرنے والے سینکڑوں فلسطینیوں کو قاتلانہ ا سرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بھوک سے بلکتے فلسطینی اس تنظیم کے امدادی مراکز پر کھانا لینے کے لیے جمع ہوتے او ر سفاکانہ اسرائیلی افواج انہیں حملوں کا نشانہ بنا دیتیں۔

دوسری جانب یہ حقیقت بھی سامنے ائی ہے کہ جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کے لیے امداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

فلسطینیوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر وصول کی جانے والی امداد پچھلے ہفتے کے مقابلے میں معمولی حد تک بڑھی ہے لیکن مجموعی طور پر یہ ستمبر کی سطح کے برابر ہے۔ امداد کو اقوامِ متحدہ کے مطابق اس وقت وصول شدہ تصور کیا جاتا ہے جب وہ مقبوضہ صہیونی کنٹرول والے علاقے سے نکلتی ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق انیس مئی کے بعد سے صرف تقریباً بیس فیصد امداد جو کسی راستے سے نکلی اپنے مقررہ مقام تک پہنچ سکی۔ مزید یہ کہ ساتھ ہزار سے زائد امدادی ٹرکوں کو یا تو بھوکے لوگوں نے پرامن طور پر یا مسلح گروہوں نے زبردستی روک لیا۔ یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ امداد لوٹنے میں قابض اسرائیل نواز فلسطینی مسلح گروپ ملوث تھے۔

امدادی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں امید ہے آئندہ چند ہفتوں میں جب امن و امان بحال ہوگا اور عوام کو جنگ بندی کے تسلسل کی یقین دہانیاں ملیں گی تو لوٹ مار کے واقعات میں کمی آئے گی۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور اوچا کے ترجمان نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی کے ذریعے امداد اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی میں اضافہ ہونا نہایت اہم ہ لیکن اصل ترجیح کمزور غزہ کے باشندوں تک پہنچنا ہے خصوصاً ان علاقوں میں جو حال ہی میں ناقابلِ رسائی تھے۔

اوچا کے پاس امداد کی تقسیم کے لیے کمیونٹی اور گھریلو سطح پر سینکڑوں سروس پوائنٹس ہیں مگر اس نے ان میں سے کئی تک رسائی کھو دی بعض اوقات لڑائی کے باعث اور بعض اوقات ناجائزریاست اسرائیل کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے سبب۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں اپنے سروس پوائنٹس دوبارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں لوٹ مار میں کمی درکار ہے، سڑکوں کو غیر پھٹے گولہ بارود سے صاف کرنا ہے اور ہمیں سلامتی کی یقین دہانیاں درکار ہیں۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.