(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تمام چھ صیہونی باشندوں نے جہاز میں شراب نوشی کے بعد مسافروں سمیت فلائٹ اٹینڈنڈ سے ہاتھا پائی کی گالیاں دیں، اسرائیلیوں نے عملے اور مسافروں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بین گوریان انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ جانے والی لفتھنسا ایئرویز کی پرواز میں چھ اسرائیلی باشندے داخل ہوئے، تمام چھ مسافروں پر پرواز میں سوار ہوکرعالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی قانون کے تحت پہنے گئے ماسک اتار پھینکنے، شراب نوشی کرنے، عملے اور مسافروں سے بدسلوکی کرنے کاالزام ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہیں پرواز میں کئی بار بیٹھ جانے کیلئے کہا گیا مگر وہ کھڑے ہوکر غل غپاڑہ مچاتے رہے، اسرائیلی مسافروں نے ہوائی جہاز کے عملے سمیت مسافروں سے ہاتھا پائی کی گالیاں دیں اور بدسلوکی کی۔
اسرائیلیوں کی جانب سے شراب نوشی کے بعد ایئرلائن میں بدترین سلوک پر پائلٹ نے طیارہ فرینکفرٹ پہنچتے ہی پولیس طلب کر رکھی تھی، پولیس نے ان چھ مسافروں کو گرفتار کرکے نظربند کردیا ہے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے۔