رام اللہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام کی جانب سے فروری 2019ء کے دوران انتظامی حراست کے 87 نوٹس جاری کیے گئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی نے بتایا کہ فروری 2019ء کے دوران اسرائیلی حکام کی طرف سے 87 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں دی گئیں۔
اسیران کلب کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے حراست میں لیے 87 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں دیں گئیں۔ اسیران کو 2 سے 6 ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی گئی۔ ان میں 24 سالہ فداء عمس بھی شامل ہیں۔ ان کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہرالخلیل سے ہے۔ انہیں اسرائیلی عدالت کی طرف سے 29 مئی 2018ء کو حراست میں لیا گیا۔ اس پر اسرائیلی ریاست کے خلاف نفرت پر اُکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
دوران حراست دعمس کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے 37 فلسطینیوں کو پہلی بار جب کہ 37 کی سابقہ سزاؤں کی تجدید کی گئی۔