(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حسین الشیخ: ترکی میں فتح اور حماس کے درمیان بات چیت مثبت ہے اور مفاہمت کی راہ پر ایک قدم ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی قومی لبریشن موومنٹ فتاح کی مرکزی کمیٹی کے رکن جنرل اتھارٹی برائے شہری امور کے سربراہ حسین الشیخ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ترکی میں فتح اور حماس کے مابین ہونے والی ملاقات کے حوالے سےجاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ ملاقات مفاہمت اور شراکت داری کی راہ پر ایک اہم قدم ہے۔
خیال رہے کہ دو عرب ممالک بحرین اور متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے بعد فلسطین کی دو مزاحمتی تحریکوں حماس اور فتح نے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیے اور دونوں تنظیموں کا اہم اجلاس ترکی میں ہوا جس میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سے قبل دونوں مزاحمتی تحریکوں کے رام اللہ اور بیروت میں ملاقاتیں ہوچکی ہیں جبکہ ترکی میں حماس اور فتح کے مابین یہ تیسرا اجلاس ہے۔