(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے گزشتہ پانچ دنوں کے دوران وحشیانہ بمباری میں کم از کم 70 فلسطینی بچوں کو شہید کردیا ہے، اس دوران شمالی غزہ علاقے جبالیہ میں ایک اسکول جس کو بے گھر فلسطینیوں کے لئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
غزا میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے اسرائیلی دہشت گردی کی تازہ تفصیلات میں بتایاگیا ہے کہ سات اکتوبر 2024 سے غزہ پر جاری صیہونی دہشتگردی میں اب تک مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد بچے شہید ہو گئے ہیں، ان بچوں میں 500 سے زائد ایسے بچے ہیں جو اس جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور اس میں شہید ہوگئے۔
غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 46,565 فلسطینی ہلاک اور 109,660 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دن ہونے والے حماس کی قیادت میں حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد افراد کو قید کر لیا گیا۔