• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 9 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران 3 فوجی ہلاک، 3 ماہ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 43 ہو گئی

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ شمالی غزہ کی مکمل "صفائی" اور حماس کے بنیادی ڈھانچے" کو تباہ کرنے کے لیے جاری یہ کارروائی کئی ماہ تک جاری

بدھ 08-01-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صیہونی کمانڈر کا فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے لئے کا منصوبہ
0
SHARES
7
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔ آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے شمالی علاقے میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج کے خلاف جاری مزاحمت میں حماس نے نئے جنگجو بھرتی کر لیے ہیں، جو اسرائیلی فوج کے نا پھٹنے والے بموں کو دوبارہ قابل استعمال بناکر کے اسرائیلی افواج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق، بیت حانون میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ گزشتہ تین ماہ میں شمالی غزہ میں 43 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج شمالی غزہ میں "سیکیورٹی زون” بنانے اور اسرائیلی بستیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ کارروائیاں کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ شمالی غزہ کی مکمل "صفائی” اور حماس کے بنیادی ڈھانچے” کو تباہ کرنے کے لیے جاری یہ کارروائی کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ قابض افواج کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ یہ مہم صرف عارضی نہیں بلکہ مکمل تباہی کے لیے ہے تاکہ مستقبل میں دوبارہ اس علاقے میں واپسی نہ ہو۔ تاہم، اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ اس خطے سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی واپسی ممکن ہے لیکن ان کے لیے یہاں دوبارہ قدم جمانا انتہائی مشکل بنا دیا جائے گا۔

6 اکتوبر 2024 سے شروع ہونے والی اس وسیع کارروائی میں اسرائیل نے شمالی غزہ کے علاقوں، جن میں بیت لاہیا، جبالیا اور بیت حانون شامل ہیں، کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس دوران 43 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، جب کہ فلسطینیوں کی طرف 4000 سے زائد شہادتیں اور 12000 زخمی رپورٹ کیے گئے ہیں۔ قابض افواج کی بمباری سے بے گناہ بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شہید ہوئی ہے۔ اس وقت غزہ میں تباہی، بھوک، اور موت کی ہولناک تصویر واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔

Tags: اسرائیلیاسرائیلی ہلاکحماسصیہونیغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.