(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دشمن کو میدان جنگ میں معلوم ہوگیا ہے کہ فلسطینی قوم ہر حال میں اپنی زمین کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے صیہونی ریاست وحشیانہ بمباری ، معصوم بچوں خواتین اور نہتے شہریوں کاقتل عام کرنے کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلوں اور عزم کو توڑنےمیں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
لبنا کے شہر بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اور امریکہ کو مخاطت کرتےہوئے کہا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی فوج جس کو امریکہ سمیت مغرب کی غیر مشروط حمایت حاصل ہونے کے باوجود غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو اسٹریٹجک نقصان پہنچا ہے ۔
صیہونی ریاست طوفان الاقصیٰ کے تمام محوروں، میدانوں ، جنگ میں اور سیاسی، سفارتی طور پر بری طرح شکست کھا گئی ہے، فلسطینیوں کی ثابت قدمی اور ان کی سرزمین پر ثابت قدمی، مزاحمت اور اس کے انصاف کی طاقت اور بہادری کے سامنے، فوج ،میڈیا، سیاست اور سفارت کاری ہر جگہ دشمن کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔
اسامہ حمدان نے کہاکہ صیہونی ریاست کے نام نہاد وزیراعظم نیتن یاہو کے جھوٹ بے نقاب ہو گئے ا، ان کے دعوے، جنہیں بائیڈن اور بلنکن نے جارحیت کے دنوں میں دہرایا تھا کو دنیا نے مسترد کر دیا ۔”نیتن یاہو اور ان کے جنگی سربراہوں کے پاس سوائے شکست کے کچھ نہیں بچا ہےاس کے بعد دشمن کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے اپنی شکست خوردہ فوج کی باقیات کو فوری طور پر نکالنا شروع کر دے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کا خون، جان اور درد خالی نعروں کے لیے نہیں ہے۔دشمن کسی کو دھوکہ نہ دے، اگر آپ اندھا دھند بمباری، وحشیانہ قتل و غارت گری کو روکنا چاہتے ہیں تو سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کا استعمال بند کریں۔ ورنہ تاریخ یاد رکھے گی کہ فلسطینیوں کے بے گناہ قتل عام میں امریکا نے کس کس مقام پر غاصب ریاست کی مدد کی تھی۔