• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ پر مستقل جنگ بندی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوسکتے: اسماعیل ھنیہ

حماس کے بغیر غزہ کے مستقبل کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ غزہ اور فلسطین کے مستقبل میں حماس کا کلیدی کردار رہے گ

ہفتہ 22-06-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر مستقل جنگ بندی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوسکتے: اسماعیل ھنیہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں صرف ایسے جنگ بندی اقدام کو قبول کریں گے جس کے نتیجے میں مستقل اور مکمل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوسکے۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کےمظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے   غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے حوالے سے پیش کردہ تجاویز پر ایک بار پھر دو ٹوک انداز میں کہا ہےکہ غزہ میں صرف ایسے جنگ بندی اقدام کو قبول کریں گے جس کے نتیجے میں مستقل اور مکمل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوسکے ادھوری جنگ بندی قبول نہیں  کی جاسکتی۔

انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت غزہ پر اسرائیلی بربریت اور جارحیت کےمکمل خاتمے کے لیے کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہے تاہم مستقل جنگ بندی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوسکتے  انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کسی بھی دستاویز یا اقدام کے لیے فراخ دلی کا مظاہرہ کرے گی جو جنگ بندی کے مذاکرات میں تحریک کے موقف کی بنیادوں کی ضمانت دے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ حماس اب بھی غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء اور اسرائیل کی طرف سے درخواست کردہ تمام قیدیوں کی رہائی سے قبل مستقل جنگ بندی پر اصرار کرتی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ جنگ بندی میں اسرائیلی ریاست کی ہٹ دھرمی اور نیتن یاھو کی انا رکاوٹ ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس کی اولین ترجیح فلسطینی عوام کے خلاف مجرمانہ جنگ کو روکنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کا ویژن واضح ہے ہم فلسطینی عوام کے وسیع تر مفاد کے لیے مستقل جنگ بندی کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے بغیر غزہ کے مستقبل کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ غزہ اور فلسطین کے مستقبل میں حماس کا کلیدی کردار رہے گا۔

Tags: اسرائیلیاسماعیل ھنیہجنگ بندیحماسصیہونیغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.