(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی مسلسل 451ویں روز بھی جاری ہے۔ شہر کے مختلف حصوں پر پرتشدد بمباری کے نتیجے میں روزانہ درجنوں افراد شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔
صیہونی دہشتگردی میں اب تک 151,000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 16 ہزار سے زائد بچے اور 14 ہزار سے زائد خواتین شام ہیں۔ مزید برآں، 11,000 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔
نہتے فلسطینیوں پر اس جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی اور قحط نے جنم لیا ہے، جس کے باعث درجنوں بچے اور بوڑھے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔