• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے 447 دن: 24 گھنٹوں میں مزید 38 فلسطینی شہید

7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے ان حملوں میں شہداء کی تعداد 45,399 اور زخمیوں کی تعداد 107,940 تک پہنچ چکی ہے۔

جمعرات 26-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
ہالینڈ کی عدالت کا  اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات  جاری رکھنے کی اجازت
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے مسلسل 447 ویں دن بھی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری رکھی، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 38 فلسطینی شہید اور 137 زخمی ہوگئے۔
وزارتِ صحت غزہ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے ان حملوں میں شہداء کی تعداد 45,399 اور زخمیوں کی تعداد 107,940 تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اب بھی کئی شہداء ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اور سڑکوں پر بھی کئی زخمی موجود ہیں جن تک امدادی ٹیمیں اور شہری دفاع کے عملے کو رسائی حاصل نہیں ہو پا رہی، کیونکہ جگہ جگہ ملبے کا ڈھیر اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی مسلسل بمباری امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
تازہ حملوں میں جبالیہ البلد کے علاقے میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ جبالیہ النزلہ میں بھی حملوں سے کئی افراد زخمی ہوئے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے شمالی غزہ مکے واحد اسپتال کمال عدوان کے اردگرد شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں دو امدادی کارکن شہید اور ہسپتال کے دروازے کے قریب سے ایک شہیدہ کا جسم برآمد ہوا۔
اسرائیلی ڈرون نے ہسپتال کے داخلی راستے پر ایک بم پھینکا، جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ علاوہ ازیں، صیہونی فوج نے ہسپتال کے اردگرد گھروں کو بھی نذرِ آتش کر دیا، جبکہ غزہ کے جنوبی علاقوں میں الطیران کی شدید بمباری اور توپ خانے کے حملے جاری ہیں۔

Tags: اسرائیلیشہداءشہیدصیہونیعدوانغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.