• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے 321 دن: نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری جاری

صیہونی فوج نے خان یونس کے الفخاری قصبے میں ابو دقہ خاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتون شہید ہو گئی۔

جمعرات 22-08-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے 321 دن: نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری جاری

A lorry carries bodies wrapped in burial shrouds of the Abu al-Awf family, displaced from northern Gaza and killed in a home housing internally displaced Palestinians, as they are taken for burial from the Al-Aqsa hospital in the town of Deir Al-Balah, in the central Gaza Strip, on October 15, 2023. Israeli forces were on October 15, readying for a looming Gaza ground invasion aimed at destroying Hamas, the Palestinian Islamist militant group that unleashed the bloodiest attack in the country's history. (Photo by Mahmud HAMS / AFP)

0
SHARES
5
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی افواج کی جانب سے آج مسلسل 321 ویں روز بھی غزہ  میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی  کا سنگین جرم  تاحال جاری ہے ، درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کرتے ہوئے شہریوں کے قتل عام تاحال روکانہیں جاسکا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے  فوجی طیاروں اور توپخانے نے آج جمعرات کے روز مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے مختلف علاقوں میں اپنی  وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں  آج بھی درجنوں شہید اور سیکڑوں مزید زخمی ہوئے۔

آج صبح غاصب صیہونی افواج نے نے وسطی غزہ میں دیر البلح شہر کے مشرق میں واقع علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے ہیں۔

آج فجرکے وقت وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی مہاجر کیمپ میں البطانیہ کے محلے میں الدباکہ خاندان کے ایک گھر پر قابض بمباری کے نتیجے میں 6 شہید شہری ہوگئے۔

طبی ذرائع نے القدس چینل کے فوٹو جرنلسٹ حسام منال الدباکہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ وہ رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوئے۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ معمر شخص 65 سالہ محمود محمد مضیوف عبدالغفور المواصی کے مقام پر بمباری میں شہید کیا۔

سول ڈیفنس نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے اور طبی ٹیموں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے تل الزاعتر میں ابو خاطر ہال کے سامنے واقع "سلمان” خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ میں اسرائیلی بمباری میں تین شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی۔غزہ کے شمال میں بیت لاہیا میں حمودہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کے بعد قابض فوج کی طرف سے کیے گئے قتل عام میں شہداء کی تعداد 11 ہو گئی۔

جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں واقع الفخاری قصبے میں ابو دقہ خاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتون شہید ہو گئی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے خان یونس کے مغرب میں مواصی القرارہ کے علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے خیموں پر شدید فائرنگ کی۔

قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔الاقصیٰ ٹی وی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے ایمبولینس اور شہری دفاع کے اہلکاروں کا بھیس بدل کر رفح گورنری سے واپس آنے والے بے گھر افراد کی بڑی تعداد کا قتل عام کیا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔

Tags: اسرائیلیجنگشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.