• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 112 فلسطینی شہید 173 زخمی

7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 28 ہزار 176 ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

پیر 12-02-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
تازہ صیہونی بمباری میں مزید 11 فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے رفح پر حملے شروع کردیئے ہیں جہاں   1.3 ملین  فلسطینی پناہ لئے ہوئے ہیں۔

فلسطینی نیوز ایجنسی (وفا)  کی رپورٹ کےمطابق غزہ کی پٹی پر غیر قانونی صیہونی افواج کی  جارحیت 128ویں دن بھی جاری ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  صیہونی فوج نے  30 سے زائد مقامات پر بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت  112 فلسطینی شہید اور 173 زخمی ہوئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک  فلسطینی شہداء کی تعداد 28 ہزار 176 ہوگئی ہے۔

غاصب فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 25 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، جبکہ قابض فوج نے پٹی کے وسط میں واقع علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 25 شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح خان یونس کے جنوب میں واقع علاقوں پر پرتشدد حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلاح میں ابو سلمیہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی قابض طیاروں نے رفح کے علاقے میں پرتشدد حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ہیں جہاں   1.3 ملین  فلسطینی پناہ لئے ہوئے ہیں۔

Tags: اسرائیلیرفحشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.