(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی کو آج 442 دن مکمل ہوگئے ہیں، صیہونی افواج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ البلاد میں "خلاہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں سات بچوں سمیت دس فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔
قابض صیہونی ریاست کی نسل کشی پر مبنی دہشتگردانہ کارروائیوں کے تحت نہتے فلسطینیوں کو بے رحمی سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ، اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے خلاف منظم نسل کشی کر رہی ہے اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔