(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت نے اطلاع دی ہے کہ جاری اسرائیلی حملوں میں آج صبح ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہوا، جس سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 31 ہو گئی، جن میں 6 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 9 مئی کی رات سے جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک 6 بچے 5 خواتین اور 3 بزرگ شہریوں سمیت 31 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں میں 36 بچے 21 خواتین اور 18 بزرگ شہریوں سمیت 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔