(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 15 ہزار بچوں اور 11 ہزار خواتین سمیت 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی جانب سے محصور شہر غزہ پر 10 ماہ سے جاری اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے ، فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجےمیں ہونے والے نقصان کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق غاصب صیہونی افواج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کےنتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت 42 فلسطینی شہید اور 161 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 15 ہزارسے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 40,265 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 93,144 زخمی ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ انھیں صیہونی افواج نے گرفتار کیا ہے یا وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔