(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 32 روز سے صیہونی افواج محصور شہر پر وحشیانہ بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اس دوران اسرائیل نے غزہ پر 30 ہزار ٹن سے زائد بارودی مواد گرایا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے اسرائیل غزہ میں سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے غزہ کے اسپتالوں میں ہر گھنٹے میں تقریباً 15 شہیدوں کو لایا جا رہا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسپتالوں میں ہر منٹ میں تقریباً 1 زخمی لایا جا رہا ہے، جبکہ اوسطاً ہر گھنٹے میں 6 بچے اور 5 خواتین غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید ہو رہی ہیں۔ شہر کی تقریباً 70 فیصد آبادی مسلسل بم باری سے بے گھر ہونے پر مجبور ہوئی اور غزہ پر بمباری میں اسرائیل نے تقریباً 30 ہزار ٹن سے زائد بارودی مواد اگرایا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ غزہ میں فی کلومیٹر اسکوائر پر اسرائیل نے اوسطً 82 ٹن بارود استعمال کیا اور غزہ کے آدھے اسپتال اور 62 فیصد بنیادی ہیلتھ کیئر سینٹرز غیر فعال ہو چکے ہیں، 50 فیصد عمارتیں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہوچکی ہیں، جبکہ 10 فیصد مکانات ناقابلِ رہائش ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 5 ہزار کے قریب بچے اور 2600 خواتین شامل ہیں۔