(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیر صحت کے مشیر فتحی ابو وردہ نے کہا ہے کہ کل جمعہ کی صبح وزیر صحت مائے الکیلہ کی موجودگی میں شمالی علاقوں کا وزارتی وفد غزہ کی پٹی پر آئے گا جس کے ساتھ ہی اس بحران میں غزہ کی پٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اتوار کے روز طبی سامان پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست میں سرکاری نشریاتی ادارے وائس آف فلسطین کی جانب سے صہیونی وزیر صحت کے مشیر فتحی ابو وردہ کا بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وبائی صورت حال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے۔
ابو وردہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کےاہم کیس فلسطین میں قائم یورپی ہسپتال میں ہیں جوکہ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
ہسپتال میں موجودکوروناوائرس سے متاثرہ110 مریضوں میں سے 3 کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے اور 30 افراد وہ ہیں جو بتدریج صحت یابی کی جانب گامزن ہیں جبکہ غزہ کی پٹی کے شمال میں بھی صورتحال خراب ہے اور غزہ شہر میں بھی جہاں دوسرے شہروں کی نسبت کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہےجس کےمطابق غزہ میں وزارت صحت نے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کیں ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر صحت کے مشیر نے کہا ہے کہ کل جمعہ کی صبح وزیر صحت مائے الکیلہ کی موجودگی میں شمالی علاقوں کا وزارتی وفد غزہ کی پٹی پر آئے گا جس کے ساتھ ہی اس بحران میں غزہ کی پٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اتوار کے روز طبی سامان پہنچے گا۔