(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) سیکورٹی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف نے نیتن یاہو کو جنگی محاذ پر فوج کو پیش آنے والی مشکلات پر بریفنگ دی اور جنگ بندی معاہدے کو جلد از جلد کرنے پر دباؤڈالا ہے۔
غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ اتوار کو وزیراعظم نیتن یاہو کی زیر صدارت سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ میں حماس کے ساتھ مجوزہ ڈیل کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے مصرسے درخواست کی ہے کہ وہ حماس کو غزہ میں جزوی طور پر غزہ میں رہنے کی شرط کو تسلیم کرنے پر دباؤ ڈالے۔ رپورٹ میں اسرائیلی آرمی چیف کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ آرمی چیف ہرزی ہیلیوی نے نیتن یاہو کو جنگی محاذ پر فوج کو پیش آنے والی مشکلات پر بریفنگ دی اور جنگ بندی معاہدے کو جلد از جلد کرنے پر دباؤڈالا ہے۔