• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونی دہشتگردی جاری

بیکریاں، واٹر فلنگ اسٹیشن، کنواں چلانے والے اسٹیشن، سیوریج پمپ اور بارش کے پانی کے پمپس سب رک گئے ہیں

جمعہ 01-12-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونی دہشتگردی جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 50,000 سے زیادہ خاندان مکمل طور پر اپنے گھر وں سے محروم ہوچکے ہیں ،  250,000 مکانات کو  جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 26 سے زائد اسپتالوں اور 55 مراکز صحت کو تباہ کیا گیا ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر سات اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری  اور اس کے  نتیجےمیں ہونے والے ناقابل تلافی نقصان  پر پریس کانفرنس کرتےہوئے غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے باوجود غاصب صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ کے خلاف شروع کی گئی تباہی کی جنگ بدستور جاری ہے۔

انھوں نے  کہا کہ تباہی کی جنگ نہیں رکی، کیونکہ زندگی کا پہیہ مکمل طور پر رک گیا اور اہم سہولیات ناپید ہیں، بیکریاں، واٹر فلنگ اسٹیشن، کنواں چلانے والے اسٹیشن، سیوریج پمپ اور بارش کے پانی کے پمپس سب رک گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کے ظالمانہ اور ناقابل فہم مصائب میں اضافہ ہوا ہے۔

سلامہ معروف نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں بالخصوص غزہ اور شمالی غزہ کی گورنری میں 60 فیصد سے زائد مکانات اور رہائشی یونٹس کو تباہ کر دیا ہے اور یہ تباہی گھروں اور رہائشی یونٹوں کی بڑے پیمانے پر تباہی کے نتیجے میں شروع ہونے سے ہوتی ہے ، بارشوں، شدید سردی، اور پناہ گاہوں کے حصول میں دشواری کاسامنا کرنے والے 50,000 سے زیادہ خاندان مکمل طور پر اپنے گھر وں سے محروم ہوچکےہیں ۔ 250,000 مکانات جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ 26 سے زائد اسپتالوں اور 55 مراکز صحت کو تباہ کیا گیا ہے۔انہوں نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے ، ہسپتالوں کو نشانہ بنانے، بم دھماکوں، قبضوں، تباہی اور بمباری اور اس گھناؤنے جرم کی طرف اشارہ کیا گیا۔

 الناصرچلڈرن ہسپتال میں اسرائیلی قابض فوج نے جب طبی عملے کو قتل اور ہتھیاروں سے ڈرایا اور انہیں ہسپتال سے باہر نکال دیا اور قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کوان کی حالت پر چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں کئی بچے شہید ہوگئے۔ سلامہ معروف نے نشاندہی کی کہ ہزاروں شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے کے نیچے ہیں اور سول ڈیفنس کا عملہ قابض فوج کی جانب سے ساز و سامان اور مشینری کو نشانہ بنانے اور ان خستہ حال مشینری اور آلات کے باقی رہ جانے والےآلات اور ایندھن کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

 سلامہ معروف نے کہا کہ امداد سے لدے ہوئے ٹرکوں کی ایک قلیل تعداد جس پیچیدہ، سست اور غیر موثر طریقے سے غزہ میں داخل کی جاتی ہے وہ غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہا ہے۔ غزہ کے محصورین کے لیے روزانہ ایک ہزار ٹرکوں کے داخلے کی ضرورت ہے جب کہ مجموعی طور پر چند درجن سامان بردار گاڑیاں غزہ داخل کی جاتی ہیں۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیسلامہ معروفشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.