فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کی سرحد کے ساتھ معمول کے گشت کے دوران فوجیوں پر فائرنگ کی گئی. تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے
۔
اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” کی ویب سائیٹ "وائی ڈاٹ نیٹ” نے ایک تازہ خبر میں اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں پر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے شمال میں القرارہ کے مقام پر کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم نقاب پوش افراد نے کلاشکوف کے ذریعے فوجیوں پر گولیاں برسائیں۔ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی سمت میں ہاون راکٹ بھی داغے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین